جکارتہ ۔ 15اگست (اے پی پی)امریکی حکام نے انڈونیشیائی فضائی کمپنیوں کو امریکی شہروں تک پروازوں کی اجازت دے دی۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے ناقص حفاظتی اقدامات پر انڈونیشیائی فضائی کمپنیوں پر امریکا میں پروازوں پر گزشتہ 10سال سے پابندی عائد کر رکھی تھی۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کی طرف سے انڈونیشیاءکے محکمہ ہوا بازی کے نام خط میں انڈونیشیائی فضائی کمپنیوں کے تازہ ترین …
امریکی حکام نے انڈونیشیائی فضائی کمپنیوں کو امریکی شہروں تک پروازوں کی اجازت دے دی

مزید خبریں
جکارتہ ۔ 15اگست (اے پی پی)امریکی حکام نے انڈونیشیائی فضائی کمپنیوں کو امریکی شہروں تک پروازوں کی اجازت دے دی۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے ناقص حفاظتی اقدامات پر انڈونیشیائی فضائی کمپنیوں پر امریکا میں پروازوں پر گزشتہ 10سال سے پابندی عائد کر رکھی تھی۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کی طرف سے انڈونیشیاءکے محکمہ ہوا بازی کے نام خط میں انڈونیشیائی فضائی کمپنیوں کے تازہ ترین حفاظتی اقدامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے ۔ انڈونیشیا کے محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ سپرسیتونے اس سلسلہ میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کے انڈونیشیاءکی فضائی کمپنیوں کے بزنس پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔








