اسلام آباد ۔ 05اگست (اے پی پی)گذشتہ مالی سال 2018-19ءکے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات کا حجم 122.181 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017-18ءکے دوران جوتوں کی برآمدات سے 108.125 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی …
گذشتہ مالی سال 2018-19ءکے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں 13 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05اگست (اے پی پی)گذشتہ مالی سال 2018-19ءکے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات کا حجم 122.181 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017-18ءکے دوران جوتوں کی برآمدات سے 108.125 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017-18ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال میں جوتوں کی برآمدات میں 14.056 ملین ڈالر یعنی 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران کینوس سے تیار کئے گئے جوتوں کی برآمدات میں 60.73 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کا حجم 0.23 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 0.368 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔








