کشمیر ایک خود مختار ریاست ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قوانین لاگو نہیں ہو سکتے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کشمیر ایک خود مختار ریاست ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قوانین لاگو نہیں ہوسکتے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل ہونا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور 370 کو منسوخ نہیں کرسکتا۔ کشمیر ایک خود مختار …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کشمیر ایک خود مختار ریاست ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قوانین لاگو نہیں ہوسکتے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل ہونا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور 370 کو منسوخ نہیں کرسکتا۔ کشمیر ایک خود مختار ریاست ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قوانین لاگو نہیں ہوسکتے۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل ہونا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا سلسلہ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دیاجائے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔ بھارت خطے کا امن خراب کررہا ہے۔