گزشتہ 15 سال میں زچگی کے دوران خواتین کی شرح اموات میں 72 فیصد کمی آئی، اقوام متحدہ

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بین الاداراتی گروپ نے اپنی رپورٹ میں خواتین کی دوران زچگی شرح اموات میںکمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال میں ان اموات میں 72 فیصد کمی آئی ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2015ءمیں خواتین کی دوران زچگی شرح اموات 178 تھی جو کہ 2000ءمیں 306 ریکارڈ ہوئی تھی۔ یہ اعداد وشمار گزشتہ 15 …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بین الاداراتی گروپ نے اپنی رپورٹ میں خواتین کی دوران زچگی شرح اموات میںکمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال میں ان اموات میں 72 فیصد کمی آئی ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2015ءمیں خواتین کی دوران زچگی شرح اموات 178 تھی جو کہ 2000ءمیں 306 ریکارڈ ہوئی تھی۔ یہ اعداد وشمار گزشتہ 15 سالوں میں 72 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں جن کا ذکر اقوام متحدہ کے بین الاداراتی گروپ نے بھی کیا۔ اس ضمن میں خواتین کی زچگی کے دوران اموات کا تازہ سروے بھی کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 1990-91ءسے 2017-18ءکے دوران بچوں کی اموات کی تعداد میں بھی 28 فیصد کمی آئی ہے۔ 1991ءمیں ہر ایک ہزار نوزائیدہ بچوں میں سے 86 وفات پا جاتے تھے۔ 2017-18ءمیں ہر ایک ہزار نوزائیدہ بچوں میں میں سے بچوں کی اموات 62 ریکارڈ ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ بچوں کی اموات میں کمی لانے کے لئے آہستہ مگر بتدریج بہتری ظاہر ہو رہی ہے۔