سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد اپوزیشن کنفیوژن کا شکار ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد اپوزیشن کنفیوژن کا شکار ہے،پاکستان تحریک انصاف کی پالیسوں کے نتیجے میں اپوزیشن کوناکامی کا سامنا ہے، 14اگست سے وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالے آگہی مہم کامیابی سے جاری ہے، وزیراعظم عمران خان الیکشن جیتنے کی نہیں بلکہ نئی نسل کے …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد اپوزیشن کنفیوژن کا شکار ہے،پاکستان تحریک انصاف کی پالیسوں کے نتیجے میں اپوزیشن کوناکامی کا سامنا ہے، 14اگست سے وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالے آگہی مہم کامیابی سے جاری ہے، وزیراعظم عمران خان الیکشن جیتنے کی نہیں بلکہ نئی نسل کے مستقبل کو روشن بنانے کی بات کرتے ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ جدید دور میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہوچکا ہے عام انتخابات کے دوران میری کامیابی میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ اس وقت تک احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا جا سکتا جب تک میڈیا ان بورڈ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد اپوزیشن کنفیوژن کا شکار ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے انہیں شکست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بری طرح متاثر ہورہا ہے ہم سب کو ملکر اقداما ت کرنے ہونے جس میں عوام کا تعاون نہایت اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سرحدوں سے زیادہ خطرہ موسمیاتی تبدیلی سے ہے کیونکہ اس دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، شدید بارش ،سیلاب، خشک ساحلی اور دیگر آفات سے زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک دور اندیش لیڈر ہیں جو الیکشن جیتنے سے زیادہ نئی نسلوں کا مستقبل روشن کرنے کی بات کر تے ہیں اور وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت نے ایک سال کے اندر نہایت اہم اہداف حاصل کئے ہیں اور ہم وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،پینے کاصاف پانی اور دیگر منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال کے خاتمے کے لیے عوام میں آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہے تاکہ وہ اس کا استعمال ترک کر کے کپڑے کے بیگ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ 14اگست سے وفاقی دارلحکومت میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی لگائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پلاسٹک بیگز کے استعمال میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،یہ پلاسٹک نہ صرف انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ سمندر میں اس سے زہریلا مواد بھی جارہا ہے جو آبی حیات اورزمین کی زرخیزی کے لئے تباہ کن ہے۔

مزید خبریں