حکومت صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے تیزی سے اقدامات کررہی ہے، مخدوم خسرو بختیار

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے تیزی سے اقدامات کررہی ہے،اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا پورے ملک میں غریب اور نادار لوگوں کے لئے اجراء کیا ہے جس سے لوگ مفت علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔ان …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے تیزی سے اقدامات کررہی ہے،اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا پورے ملک میں غریب اور نادار لوگوں کے لئے اجراء کیا ہے جس سے لوگ مفت علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں صحت سے متعلق 2 منصوبے پیش کیے گئے ، جس میں پہلا منصوبہ اے جے کے سیکنڈری کئیر ہسپتال میں ایکسرے اور الٹرا ساونڈ مشینوں کی فراہمی کے لیے 20 ملین روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں ویکسین کی فراہمی اور فلنگ سسٹم کو بہتربنانے اور سپلائی اور فلنگ لائن کی اپ گریڈیشن کے لیے 102.857 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

مزید خبریں