بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو تقسیم کرکے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور شملہ معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے، ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو تقسیم کرکے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور شملہ معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے، پاکستان بھارت کے اس اقدام کے خلاف قانونی اور سفارتی سمیت تمام آپشن استعمال کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو تقسیم کرکے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور شملہ معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے، پاکستان بھارت کے اس اقدام کے خلاف قانونی اور سفارتی سمیت تمام آپشن استعمال کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق بھارت کا حالیہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور منشور کے خلاف ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کوئی بھی ملک جبری طور پر کسی علاقے کا اپنے ساتھ الحاق یا انضمام نہیں کرسکتا۔ بھارت نے حالیہ اقدام سے اقوام متحدہ کی مذکورہ قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس مسئلے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو مختلف سطح پر اپنا کردار ادا کررہی ہے یہ کمیٹی مشاورت سے بھارتی اقدام کے خلاف سفارتی اور دیگر اقدامات کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

مزید خبریں