اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ والدین کی جانب سے پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید پانچ کیس سامنے آئے ہیں۔بابر بن عطاء نے کہا کہ حال ہی میں یہ کیسز سامنے آئے ہیں ان میں سے کسی بچے کو کبھی بھی پولیو ویکسین نہیں دی گئی۔ …
پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے کے باعث خیبرپختونخوا میں مزید پانچ کیس سامنے آئے ہیں، بابر بن عطائ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ والدین کی جانب سے پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید پانچ کیس سامنے آئے ہیں۔بابر بن عطاء نے کہا کہ حال ہی میں یہ کیسز سامنے آئے ہیں ان میں سے کسی بچے کو کبھی بھی پولیو ویکسین نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور میں رواں سال اپریل میں پیش آنے والے واقعات کے بعد والدین کی جانب سے انسداد پولیو مہم کی شدید مخالفت سامنے آئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنے گھروںمیں مارکر رکھے ہوئے تھے اور انسداد پولیو مہم کے آغاز سے قبل ہی وہ اپنے بچوں کی انگلیوں پر نشان لگا دیتے تھے۔ خیال رہے کہ 2017ء کے دوران خیبرپختونخوا میں صرف 8کیسز سامنے آئے تھے تاہم رواں برس کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ان کی تعداد 53 تک پہنچ چکی ہے۔ بابر بن عطاء نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلائیں۔








