ایک مرد قلندر نے کہا تھا کہ جب ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالوں گا تو سب متحد ہو جائینگے، عالیہ حمزہ

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ٹیکسٹائل عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ایک مرد قلندر نے کہا تھا کہ جب ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالوں گا تو سب متحد ہو جائیں گے۔ جمعہ کو تحریک انصاف کی اراکینِ قومی اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن کے خلاف کیسز ہم نے بنائے تھے، …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ٹیکسٹائل عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ایک مرد قلندر نے کہا تھا کہ جب ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالوں گا تو سب متحد ہو جائیں گے۔ جمعہ کو تحریک انصاف کی اراکینِ قومی اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن کے خلاف کیسز ہم نے بنائے تھے، بلاول بھٹو کے گھٹیا الفاظ نامنظور ہیں، یہاں عورت کارڈ کھیلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا دنیا بھول جاتی ہے، مریم نواز نے جعلسازی اورکرپشن کی ہے ،کوئی ہمارے اکاؤنٹ میں پیسے کیوں نہیں ڈالتا، یہ 11 ملین کے شیئرز سے کیوں انکاری ہیں۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ کسی کو سیاسی نشانہ نہیں بنایا جا رہا، بتایا جائے جندال بغیر ویزہ کے مری کیسے آئے، ان کے ہمراہ 72 لوگ کیسے انڈیا سے بغیر ویزہ پاکستان آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیری بھائیوں کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کشمیر پر بیان دیا ہے، عمران خان پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جائوں گا۔

مزید خبریں