اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے اپنا کردار ادا کرے، جویریہ ظفر

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز جویریہ ظفر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے اپنا کردار ادا کرے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیوں نظر نہیں آ رہی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز جویریہ ظفر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے اپنا کردار ادا کرے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیوں نظر نہیں آ رہی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے خطہ میں امن کی نفی کی اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نئی روح پھونک دی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے صرف بیانات سے اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہو سکتا، اس حوالہ صحیح معنوں میں کردار ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیوں نظر نہیں آ رہے ہیں۔

مزید خبریں