اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال میں بڑے چیلنجز کا سامنا تھا جس میں سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران کا تھا جس پر دوست ممالک کے تعاون سے اقتصادی ٹیم نے قابو پایا، پاکستان کی مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے چار دنوں کے سفارتی …
حکومت کو ایک سال میں بڑے چیلنجز کا سامنا تھا ، عامر ڈوگر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال میں بڑے چیلنجز کا سامنا تھا جس میں سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران کا تھا جس پر دوست ممالک کے تعاون سے اقتصادی ٹیم نے قابو پایا، پاکستان کی مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے چار دنوں کے سفارتی روابط سے دنیا کے بڑے ممالک وزیراعظم سے رابطہ کر رہے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد حکومت کو بڑے درپیش چیلنجز کا سامنا تھا ان میں سب سے بڑا چیلنج معاشی بحران کا تھا، وزیراعظم عمران خان نے دوست ممالک سے رابطہ کا فیصلہ کیا جس کے نتیجہ میں دوست ممالک نے تعاون کیا۔ اس دوران حکومت نے سخت فیصلے کیا جس کے بغیر کوئی اور حل نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم نے بروقت مثبت فیصلے کئے جس کے ثمرات اب عوام کے سامنے آ نا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اربوں ڈالرز میں جکڑی معاشی صورتحال کو دن رات کی کوششوں سے بہتر کیا ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے پاکستان نے چار دنوں میں جو سفارتی کوششیں کی ہیں اس کے نتیجہ میں وزیراعظم سے دنیا کے بڑے ممالک پاکستان سے رابطہ کر رہے ہیں، اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے اس حوالہ سے مسلم امہ اور او آئی سی کو اکٹھا ہونا چاہئے، مسلم ممالک کو آ گے آنا ہو گا۔








