اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنے تنازعات بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے جمعہ کو بھارت کیساتھ تعلقات ڈاﺅن گریڈ کرنے کے پاکستانی فیصلے کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں دونوں ملکوں پر زور دیا …
پاکستان اور بھارت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنے تنازعات بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں، چین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنے تنازعات بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے جمعہ کو بھارت کیساتھ تعلقات ڈاﺅن گریڈ کرنے کے پاکستانی فیصلے کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تنازعات مذاکرات بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا چاہیئں۔ ترجمان نے کہا کہ متعلقہ فریق کو سٹیٹس کو ، کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے اور خطے میں تناﺅ میں اضافے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔








