احساس کمیونیکیشنز کمیٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) احساس کمیونیکیشنز کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ہوا جس کا مقصد کمیونی کیشنز سٹرٹیجک پلاننگ، احساس پروگرام کیلئے کمیونی کیشنز کی ضروریات اور ترجیحات کی شناخت اور غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ ڈویژن کے تحت احساس پروگرام پر عملدرآمد میں ملوث مختلف اداروںکے کام کرنے کے حوالے سے متعلقہ شعبوں کی وضاحت پر تبادلہ خیال کرنا …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) احساس کمیونیکیشنز کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ہوا جس کا مقصد کمیونی کیشنز سٹرٹیجک پلاننگ، احساس پروگرام کیلئے کمیونی کیشنز کی ضروریات اور ترجیحات کی شناخت اور غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ ڈویژن کے تحت احساس پروگرام پر عملدرآمد میں ملوث مختلف اداروںکے کام کرنے کے حوالے سے متعلقہ شعبوں کی وضاحت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس کی صدارت کی۔ پہلے اجلاس میں شرکاءنے احساس کمیونی کیشنز سٹرٹیجی کے اہم عناصر پر تبادلہ خیال کیا جو مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ اس حکمت عملی کا مقصد مستحقین کو فوائد تک رسائی فراہم کرنے سے متعلق طریقہ کاروں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

مزید خبریں