اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے ڈیرہ غازی خان میں پروٹیکٹوریٹ آفس کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ڈی جی خان میں پروٹیکٹوریٹ آفس کے قیام کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔زرتاج گل نے اپنے پیغام میںکہا کہ ” …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے ڈیرہ غازی خان میں پروٹیکٹوریٹ آفس کے قیام کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے ڈیرہ غازی خان میں پروٹیکٹوریٹ آفس کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ڈی جی خان میں پروٹیکٹوریٹ آفس کے قیام کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔زرتاج گل نے اپنے پیغام میںکہا کہ ” ڈی جی خان کی عوام کی خواہش کے مطابق میری درخواست پر ڈی جی خان میں پروٹیکٹوریٹ آفس کے قیام کی منظوری دینے پر زلفی بخاری کا شکریہ ادا کرتی ہوں،جلد ڈی جی خان میں پروٹیکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے بعد یہاں کے شہری اپنے ویزے پروٹیکٹ کرا سکیں گے اور انہیں اس کے لیے اب ملتان کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ ان کی وزارت کی یہ ذمہ داری ہے کہ بیرون ملک ملازمت کیلئے جانیوالے افراد کو سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی بہتری کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کیا ہے اور اس حوالے سے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔








