اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے بھارت کی جنب سے آرٹیکل 73کی تنسیخ کے بعد پاکستانی فیصلوں اور موقف کی مکمل تائید کی ہے اور کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔چین نے سیکورٹی کونسل میں جانے سے متعلق پاکستان کے فیصلے کی مکمل حمایت اور تعاون کی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے بھارت کی جنب سے آرٹیکل 73کی تنسیخ کے بعد پاکستانی فیصلوں اور موقف کی مکمل تائید کی ہے اور کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔چین نے سیکورٹی کونسل میں جانے سے متعلق پاکستان کے فیصلے کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔جمعہ کو بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے میری ڈھائی گھنٹے ملاقات ہوئی ہے۔ میرے چینی ہم منصب نے کہا کہ مصروفیات اور شارٹ نوٹس کے باوجود میں یہ نشست ، صدر شی کے حکم پر کر رہا ہوں،کیونکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی نوعیت مختلف ہے اور ہمارا رسپانس لیول بھی مختلف ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج جب میں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر اپنے تحفظات چینی وزیر خارجہ کے سامنے رکھے تو انہوں نے ہمارے موقف کی مکمل تائید کی ۔مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ چین آج ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا با اعتماد دوست ہے یہ دوستی آج بھی لازوال ہے اس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔میرے چینی ہم منصب نے اتفاق کیا کہ ان اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سٹیٹس اور ہیئت میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور ان بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔انہوں نے اس سے بھی اتفاق کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک متنازع مسئلہ تھا اور ہے اور اقوام متحدہ نے اسے متنازع علاقہ تسلیم کیا ہے اور اس کا حل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔








