فول پروف سیکورٹی اور شہریوںکی سہولت کےلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ہر ممکن انتظامات مکمل

راولپنڈی ۔ 10 اگست (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ فول پروف سیکورٹی اور شہریوںکی سہولت کےلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ہر ممکن انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام ادارے عیدالاضحی اور 14اگست کے موقع پر راولپنڈی میں صحت و صفائی کی بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لئے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ یہ بات …

راولپنڈی ۔ 10 اگست (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ فول پروف سیکورٹی اور شہریوںکی سہولت کےلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ہر ممکن انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام ادارے عیدالاضحی اور 14اگست کے موقع پر راولپنڈی میں صحت و صفائی کی بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لئے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ یہ بات انہوںنے سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے ہمراہ راولپنڈی میں ایک میڈیا بریفنگ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور محکمانہ غفلت پر قوانین کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے اور عوامی مشکلات دور کرنے کےلئے موصول ہونے والی شکائیات پر بلا تاخیر کاروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر راولپنڈی میں 3500 سینیٹری ورکرز خدمات سر انجام دیں گے، 27 ٹرانزٹ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے اور صحت و صفائی کے بارے میں عوامی آگاہی کےلئے چار لاکھ پوسٹرز تقسیم کئے جائیںگے اور ایرایا منیجرز اور سینیٹری انسپکٹررز کو کارکردگی کے اہداف دیئے گئے ہیں اور اچھی کارکردگی پر اعزازیہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں اس وقت ڈینگی سیزن عروج پر ہے، اسلام آباد کی انتظامیہ سے مکمل رابطہ ہے اور راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اقدامات کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں سے منسلک علاقوں میں ڈینگی کو قابو پانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بھی وضع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماہی پروری نے پانی سے لاورا تلفی کےلئے مخصوص بطخیں بھی ڈالی گئی ہیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے ڈینگی کی روک تھام کےلئے جاری کئے گئے ایس او پی پر پوری طرح عملدرآمدکرایا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے ہفتے میں منگل اور جمعہ کے روز دو انسداد ڈینگی کے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔