سویابین کی خریداری کے لیے آخری سہ ماہی میں جنوبی امریکا پر انحصار کیا جاسکتا ہے،سینئر چینی تجزیہ کار

بیجنگ ۔ 18 اگست (اے پی پی) چین کے نیشنل گرین اینڈ آئل انفارمیشن سنٹر کے سینئر تجزیہ کار ژانگ لیوی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث رواں سال کی آخری سہ ماہی کے دوران سویابین کی خریداری کے لیے صرف جنوبی امریکی خطے پر انحصار کیا جاسکتا ہے۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ …

بیجنگ ۔ 18 اگست (اے پی پی) چین کے نیشنل گرین اینڈ آئل انفارمیشن سنٹر کے سینئر تجزیہ کار ژانگ لیوی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث رواں سال کی آخری سہ ماہی کے دوران سویابین کی خریداری کے لیے صرف جنوبی امریکی خطے پر انحصار کیا جاسکتا ہے۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث چینی کمپنیوں نے امریکی فارم پروڈکٹس کی خریداری بند کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود چند سرکاری کمپنیوں نے حالیہ مہینوں کے دوران امریکا سے 14 ملین ٹن سویابین درآمد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران اگر دونوں ملکوں کے درمیان کوئی تجارتی معاہدہ طے نہیں پاتا تو پھر ہمارے لیے جنوبی امریکی خطے سے خریداری کا راستہ کھلا ہے۔