اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور شجرکاری کوخصوصی اہمیت دی۔پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ''پلانٹ فار پاکستان'' مہم کا مقصد ملک کے ہر کونے اور چپے …
وزیراعظم عمران خان وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور شجرکاری کوخصوصی اہمیت دی۔پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ”پلانٹ فار پاکستان” مہم کا مقصد ملک کے ہر کونے اور چپے کو سبز و شاداب بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہری اس مہم کا حصہ بنیں اور پودا لگائیں۔ درخت لگانا سنت نبویۖ اور صدقہ جاریہ ہے۔








