پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 19 فیصد تک بہتری، ایک سال کے دوران خسارہ 37.6 ارب ڈالر سے کم ہو کر 30.6 ارب ڈالر ہو گیا

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 19 فیصد تک بہتری آئی ہے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران تجارتی خسارہ 37.6 ارب ڈالر سے کم ہو کر 30.6 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات 23 ارب ڈالر پر مستحکم رہیں جبکہ پلوامہ واقعہ کے تناظر میں خطہ کی …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 19 فیصد تک بہتری آئی ہے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران تجارتی خسارہ 37.6 ارب ڈالر سے کم ہو کر 30.6 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات 23 ارب ڈالر پر مستحکم رہیں جبکہ پلوامہ واقعہ کے تناظر میں خطہ کی غیر یقینی صورتحال، بڑی کرنسیوں کی قدر میں کمی اور امریکہ اور چین جیسی دو بڑی مارکیٹوں میں ٹریڈ وار کے باعث برآمدات محفوظ رہیں۔ پالیسی اقدامات، تین سال کے لئے پی ایم ایکسپورٹ انہانسمنٹ پیکیج، توانائی کی قیمتوں میں پانچ بڑے برآمدی شعبوں کو ریلیف کی فراہمی، برآمدی صنعت کے 422 خام مال پر شرح تبادلہ اور برآمدی ٹیرف میں رعایت کے باعث برآمدات مستحکم رہیں۔ ملکی درآمدات 60 ارب ڈالر سے کم ہو کر 53.8 ارب ڈالر ہو گئیں جن میں 12 فیصد یعنی 7 ارب ڈالر کی بچت ہوئی۔