اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن کے لئے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان نے جس پر زور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا قوم کو اس پر فخر ہے،بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن کے لئے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان نے جس پر زور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا قوم کو اس پر فخر ہے،بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتے رہیں گے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کر رہی ہے،سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کرسکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہر فورم پر بھارت کو اس کے ظلم و بربریت کا آئینہ دکھائیں گے،حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔








