آسڑیلیا کا آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لئے امریکی اتحاد میں شمولیت کا اعلان

سڈنی ۔ 21 اگست (اے پی پی) آسڑیلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لئے امریکی اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔آسٹریلوی وزراء دفاع و خارجہ کے ہمراہ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اس مشن کے لئے ایک فریگیٹ ، ایک پی 8بحری جاسوس طیارہ اور ضروری عملہ بھیجیں گے ۔ برطانیہ اور بحرین …

سڈنی ۔ 21 اگست (اے پی پی) آسڑیلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لئے امریکی اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔آسٹریلوی وزراء دفاع و خارجہ کے ہمراہ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اس مشن کے لئے ایک فریگیٹ ، ایک پی 8بحری جاسوس طیارہ اور ضروری عملہ بھیجیں گے ۔ برطانیہ اور بحرین کی فورسز پہلے ہی آبنائے ہرمز کے تحفظ کے مشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کردار کی نوعیت محدود ہوگی۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے گزشتہ چند ماہ کے دوران اہم بحری تجارتی گزرگاہ پر ہونے والے سیکورٹی واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عدم استحکام کا یہ رویہ خطہ میں آسٹریلوی مفادات کے لئے خطرہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے اس ماہ کے اوائل میں آسٹریلیا کے دورہ کے دوران آسٹریلوی حکام پر آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لئے مدد پر زور دیا تھا ادھر یورپی ممالک نے میری ٹائم سیکورٹی فورسز میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے

مزید خبریں