دیوانی مقدمات کے فیصلے اب ایک سے ڈیڑھ سال میں ہوں گے، وراثت کا سرٹیفکیٹ 15 دن کے اندر جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ دیوانی مقدمات کے فیصلے اب ایک سے ڈیڑھ سال میں ہوں گے،مدد کی منتظر خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے،وراثت کا سرٹیفکیٹ 15 دن کے اندر جاری کیا جائے گا، وسل بلور کے تحت معلومات دینے والے کو 20 فیصد دیا جائے گا۔844 قوانین …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ دیوانی مقدمات کے فیصلے اب ایک سے ڈیڑھ سال میں ہوں گے،مدد کی منتظر خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے،وراثت کا سرٹیفکیٹ 15 دن کے اندر جاری کیا جائے گا، وسل بلور کے تحت معلومات دینے والے کو 20 فیصد دیا جائے گا۔844 قوانین وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں،نیب قوانین میں اصلاحات کی جارہی ہیں، بدھ کو پی آئی ڈی میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ عدالتی امور کے حوالے سے ترمیمی بل قائمہ کمیٹی نے پاس کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران وزارت قانون و انصاف میں عوام دوست قوانین کے کامیاب ترین مسودے بنائے گئے۔

مزید خبریں