پاکستان کی ترقی اور بہتری کیلئے ہر فرد کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا،وزیرداخلہ اعجاز شاہ

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کیلئے ہر فرد کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی ومالی نقصان برداشت کیا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی مدد ملی ہے۔ بدھ کو یہاں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کیلئے ہر فرد کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی ومالی نقصان برداشت کیا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی مدد ملی ہے۔ بدھ کو یہاں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کیلئے ہر فرد کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ورکشاپ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس، اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی۔