وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سویڈن وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹروم کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) سویڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹروم نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جامع تحقیقات ہونی چاہئیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ہونا چاہئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) سویڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹروم نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جامع تحقیقات ہونی چاہئیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ہونا چاہئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سویڈن وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹروم کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال سمیت خطہ میں امن و امان کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات نے پورے جنوبی ایشیاءکے امن و امان کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو کی وجہ سے زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاون کے سبب مکینوں کو ادویات اور خوراک کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں