اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاشی ٹیم نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سپیشل اکنامک زونز اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کو آپریشنلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر …
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاشی ٹیم نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سپیشل اکنامک زونز اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کو آپریشنلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیاو، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر اعظم کے مشیر برائے کامرس، انڈسٹری و پروڈکشن و انویسٹمنٹ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری فوڈ سکیورٹی و ریسرچ ڈویژن اور سیکرٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ اور ریفارمز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سماجی اور انفرا سٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کے لیے وافر مالی وسائل کی فراہمی کا عندیہ دیا گیا۔ اجلاس کے دوران ترقیاتی فنڈز کی ریلیز اور استعمال کے لئے پروسیجرز کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کا ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے لیے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔








