سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع

سیالکوٹ ۔ 22 اگست (اے پی پی) جدہ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے۔ 746 360, جاجیوںکو لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی۔ حجاج کرام کا استقبال انچارج حج آپریشن سیالکوٹ وزات مذہبی امور مجیب اکبر شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اوقاف پنجاب عبدالحمید چوہدری،کوارڈینیٹر حج سیالکوٹ رانا طارق شوکت، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسڑی خواجہ مسعود ، مینیجر پبلک ریلیشن سیالکوٹ انٹرنیشنل …

سیالکوٹ ۔ 22 اگست (اے پی پی) جدہ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے۔ 746 360, جاجیوںکو لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی۔ حجاج کرام کا استقبال انچارج حج آپریشن سیالکوٹ وزات مذہبی امور مجیب اکبر شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اوقاف پنجاب عبدالحمید چوہدری،کوارڈینیٹر حج سیالکوٹ رانا طارق شوکت، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسڑی خواجہ مسعود ، مینیجر پبلک ریلیشن سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ عبدالشکور مرزا سمیت سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کے عہدیدارن نے کیا۔ اس موقع پر انچارج حج آپریشن سیالکوٹ مجیب اکبر شاہ نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال حکومت پاکستان نے حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ سوا 4 لاکھ کے حج پیکج میں حاجیوں کے لئے ڈھائی سے تین لاکھ تک کے مکتب حاصل کئے گئے۔ اسی طرح مدینہ منورہ میں بھی حاجیوں کی رہائش کے لئے فائیو سٹار ہوٹل حاصل کئے گئے۔ حج فلائٹ میں آنے والے حاجی رہائشی، سفری اور کھانے کی بہترین سہولیات ملنے پر حکومتی اقدامات پر مطمئن دکھائی دیئے اور بہترین سہولیات ملنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرحجاج کی واپسی کا سلسلہ 14ستمبر تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں