وزیراعظم عمران خان کا مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار افراد کے پہلے عالمی دن کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار افراد کے پہلے عالمی دن پر دنیا کی توجہ بھارت کے جبرو استبداد میں گھرے لاکھوں کشمیریوں کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اس امر پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کو رکوانے کے لئے متحرک ہونا چاہئے۔جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار افراد کے پہلے عالمی دن پر دنیا کی توجہ بھارت کے جبرو استبداد میں گھرے لاکھوں کشمیریوں کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اس امر پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کو رکوانے کے لئے متحرک ہونا چاہئے۔جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج مذہبی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بننے والوں کے پہلے عالمی دن کے موقع پر ہم دنیا کی توجہ بھارت کے جبرواستبداد میں گھرے لاکھوں کشمیریوں کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں جنہیں توہین و تشدد کا سامنا ہے اور جن کے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کرکے ہر قسم کی آزادیوں سے محروم کیا جاچکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہاں تک کہ قابض بھارتی افواج ان سے عید الاضحیٰ سمیت دیگر مذہبی شعائر کے اہتمام کا حق بھی چھین چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جب دنیا مذہبی عقائد کی بناءپر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہے۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس کا راستہ روکنے کیلئے بھی متحرک ہونا ہوگا۔

مزید خبریں