وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

81

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران قومی سلامتی امور اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔