اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پوری قوم کا شاہراہوں پر آدھے گھنٹے کے لئے احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا، مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیاںاور وزیراعظم عمران خان کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری پوری دنیا میں اپنا …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پوری قوم کا شاہراہوں پر آدھے گھنٹے کے لئے احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا، مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیاںاور وزیراعظم عمران خان کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری پوری دنیا میں اپنا رنگ دکھارہی ہے، بھارت کوششوں کے باوجود نہ تو او آئی سی کی آواز خاموش کراسکا اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکواسکا، یورپین پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا ہماری کامیاب سفارتکاری کا عملی ثبوت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پوری قوم کا شاہراہوں پر آدھے گھنٹے کے لئے احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا، یہ ان سب کیلئے سبق ہے جنہوں نے قوم کے سچے جذبات کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیاں اور وزیراعظم عمران خان کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری پوری دنیا میں اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج دنیا مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستان کے ساتھ یک زبان ہو کر آواز بلند کر رہی ہے۔ بھارت کوششوں کے باوجود نہ تو او آئی سی کی آواز خاموش کراسکا اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا سکا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا ہماری کامیاب سفارتکاری کا عملی ثبوت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی مؤقف پوری دنیا میں پٹ چکا ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔








