کراچی ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ غیر قانونی اقدامات کا اثر جنوبی ایشیاءکی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر پڑے گا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارتی مظالم کو ہر سطح پر اجاگر کرے گا، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی معاشی ترقی سمندر سے بلاتعطل تجارت پر منحصر …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بحری مشق ’شمشیر البحر VII‘ اور ’ترسیل بحر II‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ غیر قانونی اقدامات کا اثر جنوبی ایشیاءکی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر پڑے گا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارتی مظالم کو ہر سطح پر اجاگر کرے گا، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی معاشی ترقی سمندر سے بلاتعطل تجارت پر منحصر ہے جس کے لئے پاک بحریہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں بحری مشق ’شمشیر البحر VII‘ اور ’ترسیل بحر II‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، کو پاک بحریہ کی جنگی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ پاک بحریہ کی مشق شمشیر البحر ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔








