مودی اور نیتن یاہو ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،فواد چوہدری

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نریندرا مودی اور نیتن یاہو ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالہ سے خبریں احمقانہ ہیں، …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نریندرا مودی اور نیتن یاہو ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالہ سے خبریں احمقانہ ہیں، مودی اور نیتن یاہو میں کیا فرق ہے، دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، مولانا فضل الرحمن کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا جانا چاہئے، اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔