وزیراعظم عمران خان کا انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب

لاہور۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا، کشمیر کی صورتحال کو کوئی بھی انسانیت برداشت نہیں کر سکتی، کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اگر وہ کسی اور مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ ہوتا تو تب بھی میں آواز بلند کرتا، ہندوستان میں ہندوﺅں کی بالادستی کی سوچ رکھنے والوں کی …

لاہور۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا، کشمیر کی صورتحال کو کوئی بھی انسانیت برداشت نہیں کر سکتی، کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اگر وہ کسی اور مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ ہوتا تو تب بھی میں آواز بلند کرتا، ہندوستان میں ہندوﺅں کی بالادستی کی سوچ رکھنے والوں کی حکمرانی ہے جو نہ صرف ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں بلکہ دنیا کے لئے بھی خطرہ ہے، سب کو اس نظریئے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے قدم بڑھائے تاہم کوشش کے باوجود ہمیں ایسے لگا کہ ہندوستان سپر پاور کے طور پر ہم پر ایک غریب ملک کی طرح شرائط عائد کر رہا ہے، اس پر حیرانگی ہوئی، سکھوں کو ایئرپورٹ پر ویزہ کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی، کرتارپورا راہداری کھولنا سکھوں پر کوئی احسان نہیں ہے، یہ ان کا مقدس مقام ہے۔ پیر کو یہاں انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں ملٹی پل ویزے دلوائے جائیں گے، ہم نے اقتدار میں آتے ہی ویزہ کا نظام تبدیل کیا ہے، کوشش کریں گے کہ سکھوں کو ایئرپورٹ پر ویزہ ملے، ہندوستان آنے اور جانے والوں کے لئے ملٹی پل ویزہ جاری کیا جائے گا۔