وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے جس موثر انداز سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہوئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ پیر کو اپنے ٹوئیٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے جس موثر انداز سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہوئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ پیر کو اپنے ٹوئیٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال صاحب کشمیر پوری قوم کا مشترکہ کاز ہے،اس مسئلے پر قومی یکجہتی کی فضا کو سیاست کی نظر نہ کریں، آپ بتائیں کہ 5 اگست سے لیکر اب تک آپ کی جماعت یا متحدہ اپوزیشن نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں کیا آواز بلند کی، کوئی جلسہ،ریلی، اجتماع یا سیمینار تک منعقد کیا؟۔انہوں نے کہا کہ ایک اے پی سی منعقد ہوئی جس کا ٹاپ ایجنڈا اقتدار کا چاند دیکھنے اور قیادتوں کی لوٹی دولت بچانے کے سوا کچھ نہ تھا۔جس مو¿ثر انداز سے مسئلہ کشمیر عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے اجاگر کیا اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہوئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں