مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل محاصرے کے دوران انسانی بحران شدت اختیار کر گیا

سرینگر ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 29ویں دن بھی بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے محاصرے کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر اور جموں کے پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور موبائل فون سمیت تمام مواصلاتی ذرائع اور ٹی وی چینل معطل ہیں، مقامی اخبارات شائع نہیں ہورہے اور نہ ہی وہ اپنے آن لائن …

سرینگر ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 29ویں دن بھی بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے محاصرے کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر اور جموں کے پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور موبائل فون سمیت تمام مواصلاتی ذرائع اور ٹی وی چینل معطل ہیں، مقامی اخبارات شائع نہیں ہورہے اور نہ ہی وہ اپنے آن لائن ایڈیشن اپ ڈیٹ کر پا رہے ہیں۔5اگست کو بھارتی حکومت کی طرف سے اپنے آئین کی دفعہ 370کی منسوخی کے تحت جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے بازار اور سکول بھی بند ہیں۔ بھارتی فورسزرات کے وقت دیکھنے کی صلاحیت کے حامل جدید ترین کیمروں سے آراستہ ڈرونز سے مقبوضہ علاقے میں بھارت مخالف مظاہروں اور دیگر آزادی پسند سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی تصاویروالے بہت سے پوسٹر اور پمفلٹ مقبوضہ کشمیرمیں منظر عام پر آئے ہیں، جن میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کشمیر کیلئے آخری سپاہی اور گولی تک لڑے گا ۔