موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت معیشت کی بحالی،کے تحت کام کر رہی ہے،صاحبزادہ محبوب سلطان

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت معیشت کی بحالی، زرعی اور سماجی شعبہ کی ترقی، غربت کے خاتمے، غذائی کمی کو دور کرنے، خواتین کو چھوٹے کاروبارشروع کرنے میں معاونت کے لئے مو¿ثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت …

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت معیشت کی بحالی، زرعی اور سماجی شعبہ کی ترقی، غربت کے خاتمے، غذائی کمی کو دور کرنے، خواتین کو چھوٹے کاروبارشروع کرنے میں معاونت کے لئے مو¿ثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پولٹری کے شعبہ کو ترقی دے کر نہ صرف دیہی علاقوں میں غربت میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں میں غذائیت کی کمی اور بہتر خوراک کی فراہمی میں مدد ملے گی، گھریلو مرغبانی پروگرام اس کی ایک کڑی ہے، اس منصوبہ کے تحت 50 لاکھ مرغیاں پورے ملک میں دی جائیں گی جس پر ایک ارب 64 کروڑ تک لاگت آئے گی، ہماری مجموعی قومی پیداوار میں 11 فیصد لائیو سٹاک کا حصہ ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت مل کر اس منصوبے پر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی میں دیہی مرغبانی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔