وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار نے پورے کشمیر کو جیل بنا کر رکھ دیاہے، نریندر مودی اپنے اقدمات واپس نہیں کرےگا، اگر واپس کیے تو اس کی سیاست ختم ہوجائےگی۔اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مودی اور نیتن یاہو ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار نے پورے کشمیر کو جیل بنا کر رکھ دیاہے، نریندر مودی اپنے اقدمات واپس نہیں کرےگا، اگر واپس کیے تو اس کی سیاست ختم ہوجائےگی۔اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مودی اور نیتن یاہو ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ میں مختلف مرحلے ہوتے ہیں جن میں مختلف کام کرنے ہوتے ہیں، پاکستان میں لوگ بھارتی اقدامات کےخلاف باہر نکل رہے ہیں اور پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔