وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی لاہور میں سردار عثمان بزدار کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ

لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بچوں سے زیادتی،پورنو گرافی اور رےپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کا ٹاسک دےدےا ہے۔ پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے …

لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بچوں سے زیادتی،پورنو گرافی اور رےپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کا ٹاسک دےدےا ہے۔ پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو کم سے کم وقت میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے جرائم پر قابو پانے کےلئے سخت ترےن اقدامات کرنے کا ٹاسک دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صوبے میں پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی طریقوں کو اپنانے کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پولیس اسٹیشنز میں خواتین کے استحصال کی روک تھام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کو معاشرتی اور مذہبی اقدار کے مطابق احترام دینے کی ہدایات بھی کی ہیں، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجا ب کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پنجاب میں پولیس کی بہتری کےلئے قانونی اور آئینی اصلاحات کو بھی متعار ف کروائیں ۔ انہوں نے ان افواہوں کو مسترد کردیاکہ حکومت نے کچھ تاجروں کا قرض معاف کےا ہے۔