ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی مالدیپ میں چوتھی ساو¿تھ ایشیائی اسپیکر کانفرنس میں افغان پارلیمانی وفد سے ملاقات

مالے ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے مالدیپ میں چوتھی ساو¿تھ ایشیائی اسپیکر کانفرنس کے دوسرے روز افغانستان پارلیمانی وفد سے سائیڈ لائن ملاقات کی۔ افغانستان کے وفد کی قیادت اسپیکر افغانستان پارلیمنٹ نے کی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے افغانستان کے پارلیمانی وفد کو کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاکستان ہندوستان کشیدگی کے …

مالے ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے مالدیپ میں چوتھی ساو¿تھ ایشیائی اسپیکر کانفرنس کے دوسرے روز افغانستان پارلیمانی وفد سے سائیڈ لائن ملاقات کی۔ افغانستان کے وفد کی قیادت اسپیکر افغانستان پارلیمنٹ نے کی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے افغانستان کے پارلیمانی وفد کو کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاکستان ہندوستان کشیدگی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی اور انھیں اس کشیدہ صورتحال میں پاکستان کے اقدامات سے متعلق اعتماد میں لیا۔ کشمیر کی صورتحال سے متعلق افغانستان کے پارلیمانی وفد کو آگاہ کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کشمیر میں ہندوستان نے 5 اگست سے کرفیو نافذ کیا ہوا ہے۔