ایبٹ آباد۔ 2 ستمبر (اے پی پی) سپیکر خےبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، خصوصی افراد کے سالانہ قومی کھیلوں کے مقابلے اسی سلسلہ کی کڑی ہے، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ ان کھیلوں کے فروغ میں کوئی کسر روا نہیں رکھے گی، …
سپیکر خےبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا ایبٹ آباد میں 27 ویں قومی سپیشل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 2 ستمبر (اے پی پی) سپیکر خےبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، خصوصی افراد کے سالانہ قومی کھیلوں کے مقابلے اسی سلسلہ کی کڑی ہے، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ ان کھیلوں کے فروغ میں کوئی کسر روا نہیں رکھے گی، ہر سطح پر ان کی سر پرستی کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔ وہ گذشتہ روز کنج فٹ بال گراﺅنڈ ایبٹ آباد میں منعقدہ تین روزہ 27 ویں قومی سپیشل گیمز کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد بریگیڈیئر فیصل، ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس خیبر پختونخوا سید ثقلین شاہ، سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نعمت اﷲ، اے ڈی سپورٹس حامد علی، اے ڈی ذاکر اﷲ، سید رسول شاہ ڈی ایس او ایبٹ آباد اور وسیم فضل سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے سپیشل کھلاڑیوں، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔








