لاہور ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبہ پنجاب میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کے ضمن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے صحت کی سہولیات اور ہسپتالوں میں اضافے کو نظر انداز کیے جانے سے صحت عامہ کے مسائل پیدا ہوئے۔ موجودہ حکومت صوبہ …
وزیرِ اعظم عمران خان کو پنجاب میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کے ضمن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
لاہور ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبہ پنجاب میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کے ضمن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے صحت کی سہولیات اور ہسپتالوں میں اضافے کو نظر انداز کیے جانے سے صحت عامہ کے مسائل پیدا ہوئے۔ موجودہ حکومت صوبہ بھر میں تقریبا 9 نئے بڑے ہسپتال تعمیر کرے گی۔ اس سال کے آخر تک تقریبا 72 لاکھ ہیلتھ کارڈ مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے جس سے تقریبا ساڑھے تین کڑور خاندان مستفید ہوں گے۔ پنجاب میں ہیلتھ سروس ڈلیوری میں واضح بہتری کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت روڈ میپ پر شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر صحت نے اس ضمن میں مختلف تجاویز اور مجوزہ لائحہ عمل پر سفارشات پیش کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں بالعموم اور لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں بالخصوص انتظامی امور میں واضح بہتری لائی جائے۔ انتظامی مشکلات کی وجہ سے لوگ علاج معالجے کی بہتر سہولیات ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔








