اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے پیر کو کراچی کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ایس ڈی پی اور وزیر اعظم کے کراچی ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت مختلف انفراسٹرکچر ، ٹرانسپورٹ اور پانی …
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کاکراچی کا دورہ ، خسرو بختیار کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے پیر کو کراچی کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ایس ڈی پی اور وزیر اعظم کے کراچی ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت مختلف انفراسٹرکچر ، ٹرانسپورٹ اور پانی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیراعلی اور گورنر سندھ، صوبائی وزرا اور ڈی جی ایف ڈبلیو او نے پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کینجھر جھیل کا دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کراچی شہر میں ٹرانسپورٹ، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون اور تمام وسائل مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ملاقات کے دوران انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور پانی کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزرا، اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر خسرو بختیار نے کہا کہ یہ وفاق اور سندھ حکومت دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی کے عوام کی بہتری کے لئے مل جل کر اقدامات کریں۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں تمام وسائل مہیا کرے گی۔ ا








