وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کاروباری اداروں کو لیکویڈیٹی سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ٹیکس ریفنڈ سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو مشیر خزانہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تمام سالوں کے لئے 22 ارب روپے کے تصدیق شدہ سیلز ٹیکس ریفنڈ فوری طور …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کاروباری اداروں کو لیکویڈیٹی سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ٹیکس ریفنڈ سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو مشیر خزانہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تمام سالوں کے لئے 22 ارب روپے کے تصدیق شدہ سیلز ٹیکس ریفنڈ فوری طور پر جاری کیاجا رہا ہے۔ انکم ٹیکس کے ایک لاکھ تک کے تمام سالوں کی ریفنڈ ادائیگی کے لئے ایک ار ب 70 کروڑ روپے جلد جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ دیگر بقایا رقوم کی ریفنڈ کے لئے توثیق کا عمل تیز کیا جائے گا ۔ انکم ٹیکس ریفنڈ ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک تمام سالوں کے لئے آئندہ ماہ ادا کئے جائیں گے۔