پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کا تحریک انصاف کی آئینی نظر ثانی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ کارکنان من گھڑت اور غیر مصدقہ اطلاعات پر دھیان نہ دیں،کسی بھی سطح کی تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا انہوں نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف کی آئینی نظر ثانی …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ کارکنان من گھڑت اور غیر مصدقہ اطلاعات پر دھیان نہ دیں،کسی بھی سطح کی تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا انہوں نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف کی آئینی نظر ثانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو آئین سازی پر خصوصی محنت کررہی ہے اورآج کے اجلاس میں کسی بھی سطح کی تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا