پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی والدہ کے انتقال کی اطلاع باعث رنج ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے کہاکہ محمود خان اور ان …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی والدہ کے انتقال کی اطلاع باعث رنج ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے کہاکہ محمود خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد نے کہاکہ اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں اور انہیں اپنے ہاں انعام و اکرام کا حقدار ٹھہرائیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت مرحومہ کے دیگر لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔