اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 2 سو بلین روپے احساس پروجیکٹ کے لیے مختص کئے گئے ہیں، آبادی پر کنٹرول کے لیے وزارت مذہبی رہنماؤں سے بھی معاونت حاصل کریں گے، آبادی کا بڑھنا سماجی مسئلہ ہی نہیں معیشت کا بھی مسئلہ ہے ، ایک ہی وقت میں حکومت لوگوں …
آبادی پر کنٹرول کے لیے مذہبی رہنماؤں سے بھی معاونت حاصل کریں گے، آبادی کا بڑھنا سماجی مسئلہ ہی نہیں معیشت کا بھی مسئلہ ہے ، ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 2 سو بلین روپے احساس پروجیکٹ کے لیے مختص کئے گئے ہیں، آبادی پر کنٹرول کے لیے وزارت مذہبی رہنماؤں سے بھی معاونت حاصل کریں گے، آبادی کا بڑھنا سماجی مسئلہ ہی نہیں معیشت کا بھی مسئلہ ہے ، ایک ہی وقت میں حکومت لوگوں کی فلاح کی طرف گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پاکستان میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت نے دو سو بلین روپے احساس پروجیکٹ کے لیے مختص کیے گیے ہیں، اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معلومات میں پالیسی اپنانے سے مسائل کے حل کی تلاش ممکن ہے، جب ہم بغور مشاہدہ کرتے ہیں تو ہمیں مسائل کا اندازہ ہوتا ہے، ہمارے اداروں کا کام ہے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت صحت اور وزارت بہبود آبادی لوگوں کی صحت کیلئے مل کے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کا بڑھنا سماجی مسئلہ ہی نہیں معیشت کا بھی مسئلہ ہے۔ ایک ہی وقت میں حکومت لوگوں کی فلاح کی طرف گامزن ہے۔۔








