قطر امیری فضائیہ کے سربراہ اسٹاف میجر جنرل سالم حمد عقیل النابت کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) قطر امیری فضائیہ کے سربراہ اسٹاف میجر جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النابت نے اپنے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان سے ملاقات کی ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قطرامیری فضائیہ کے سربراہ کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) قطر امیری فضائیہ کے سربراہ اسٹاف میجر جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النابت نے اپنے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان سے ملاقات کی ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قطرامیری فضائیہ کے سربراہ کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد ازاں کمانڈر قطر امیری فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ دونوں فضائی سربراہان نے علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔کمانڈر قطر امیری فضائیہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور قطرکے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون پر گفتگو کی۔ دونوں معزز شخصیات نے فضائی افواج کے درمیان بے مثال دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔