اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ تاریخی،سماجی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں۔خطے سے متعلقہ اہم امور پر پاکستان اور ترکی کے نقطہ نظر میں خاصی مماثلت رہی ہے اور دونوں ممالک نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔








