وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کشمیر کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ سی پیک کو روکنے کی ناپاک سازش ہے جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ نریندر مودی ہند وتوا ایجنڈے کے تحت گریٹر ہندوستان بنانا چاہتے ہیں، مودی کشمیر پر قبضہ کے بعد آزادکشمیر اور گلگت پر بھی قبضہ کرکے سی پیک منصوبے کا …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ سی پیک کو روکنے کی ناپاک سازش ہے جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ نریندر مودی ہند وتوا ایجنڈے کے تحت گریٹر ہندوستان بنانا چاہتے ہیں، مودی کشمیر پر قبضہ کے بعد آزادکشمیر اور گلگت پر بھی قبضہ کرکے سی پیک منصوبے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میڈیا کے تمام ذرائع استعمال کرکے مودی کے ہندوتوا ایجنڈے کو دنیا بھر میں بے نقاب کررہے ہیں۔ تاریخ نے ایسا وزیراعظم نہیں دیکھا جو سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا کے ذریعے دنیا کے امن کو درپیش نئے خطرے سے آگاہ کررہا ہو۔ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ اگر ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا 14روز میں جل کر خاکستر ہوجائے گی۔ دنیا کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظالم کے ساتھ کھڑے ہوںگے یا ظالم کا ہاتھ پکڑیں گے۔ دنیا جان لے اگر بھارت نے پاکستان کی ریڈ لائنز کراس کیں تو ہم نے ٹیپو سلطان شہید کا راستہ چن لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے کی صورت میں خطہ ایٹمی جنگ کیلئے تیار رہے۔ اوورسیز پاکستانی تیار ہو جائیں۔