وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں قائم "کشمیر سیل” کا پہلا اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزارتِ خارجہ میں قائم "کشمیر سیل" کا پہلا اجلاس منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ،سول و عسکری حکام ،سیکرٹری خارجہ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزارتِ خارجہ میں قائم "کشمیر سیل” کا پہلا اجلاس منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ،سول و عسکری حکام ،سیکرٹری خارجہ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کی اب تک کی جانے والی سفارتی کاوشوں اور کشمیر کونسل کے اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز، چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ اور معزز ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والی مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا بھر میں مختلف فورمز پر اجاگر کرنے کیلئے مختلف پہلوو¿ں پر مشاورت کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کا بیانیہ مسلسل تبدیل ہوتا آ رہا ہے جبکہ پاکستان کا نقطئہ نظر یکساں، واضح اور دوٹوک ہے۔