وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات نے منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں محمد منشائ، بشیر علی محمد، علی حبیب، شاہد حسین، خلیل ستار، ثاقب شیرازی، شاہد عبداللہ، طارق سہگل،عارف حبیب، مصدق ذوالقرنین اور سکندر مصطفی شامل تھے۔ وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر خزانہ …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات نے منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں محمد منشائ، بشیر علی محمد، علی حبیب، شاہد حسین، خلیل ستار، ثاقب شیرازی، شاہد عبداللہ، طارق سہگل،عارف حبیب، مصدق ذوالقرنین اور سکندر مصطفی شامل تھے۔ وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کودعوت دی کہ وہ معیشت کی بہتری کے سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ کاروبار ی سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، جب تک کاروبار میں آسانیاں پیدا نہیں ہونگی ا±س وقت تک معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح روزگار کے مواقع پید ا کرنا ہے جس سے غربت میں کمی آئے گی۔